سامان افغانستان لے جانیوالے پاکستانی ٹرکوں کے سرحد پار کرتے ہی افغان فوج ان پر سے پاکستان کی کیا چیز ہٹاتی ہے؟ دیکھ کر ہرپاکستانی غصے میں آجائے

سامان افغانستان لے جانیوالے پاکستانی ٹرکوں کے سرحد پار کرتے ہی افغان فوج ان ...
سامان افغانستان لے جانیوالے پاکستانی ٹرکوں کے سرحد پار کرتے ہی افغان فوج ان پر سے پاکستان کی کیا چیز ہٹاتی ہے؟ دیکھ کر ہرپاکستانی غصے میں آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان شہریوں کی میزبانی کی اور ہرمشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا لیکن افغان حکام یاعوام کی طرف سے بسا اوقات ایسی حرکات ہوتی ہیں کہ دل خون کے آنسوروتا ہے ، اس کی ایک تازہ مثال گزشتہ دنوں بھی دیکھنے میں آئی جب افغان صدر اشرف غنی نے دل میں غبار رکھتے ہوئے دہائیوں تک افغانستان کا بوجھ اپنے سر لینے والے پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد نہیں دی لیکن بھارت کے نام نہادیوم آزادی پر ان کے دل میں بھی لڈو پھوٹنے لگے اور بھارتی وزیراعظم و عوام کو مبارکباد دی ۔
اب تازہ انکشاف یہ ہوا ہے کہ پاکستان سے افغانستان سامان لے جانیوالے ٹرکوں کے سرحد پار کرتے ہی روایتی جانچ پڑتال کے علاوہ افغان فوجی پاکستانی ٹرک روک لیتے ہیں اور افغانستان میں مزید آگے جانے دینے سے قبل ان پر سے پاکستانی پرچم، قائد اعظم یا دیگر ریاستی تصاویر مٹاتے ہیں۔ ایسی ہی تصویر سامنے آئی ہے جس میں پاکستان سے افغانیوں کو خوراک سپلائی کرنے والے ٹرک سے ایک افغان فوجی لٹک کر پاکستانی پرچم پر رنگ پھینک رہاہے تاکہ اسے مٹایاجاسکے ۔

مزید :

قومی -