آرمی چیف سے پولش کمانڈر اور اردنی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے پولش کمانڈر اور اردنی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں، خطے کی سکیورٹی ...
آرمی چیف سے پولش کمانڈر اور اردنی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے سفیر اور پولش کمانڈر کی الگ الگ ملاقاتیں، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اردنی سفیر نواف خلیفہ صریرااور پولش کمانڈر نے جی ایچ کیو میں ملاقاتیں کیں ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی اورفوجی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پولش کمانڈر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے،پولینڈ کے بری فوج کے کمانڈر کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ،پولش کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔

مزید : راولپنڈی