کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں ؟گیلپ کے تازہ سروے میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں ؟گیلپ کے تازہ سروے ...
کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں ؟گیلپ کے تازہ سروے میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک شہری خود کو صادق اور امین نہیں سمجھتا ،گیلپ کے تازہ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا ۔بین الاقوامی سروے کمپنی گیلپ نے پاکستان میں عام شہریوں سے سوال کیا کہ کیا وہ صادق اور امین ہیں کہ نہیں ؟۔اس سوال پر 44فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ صادق اور امین ہیں ،18فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ بالآخر انسان ہیں اس لیے صادق اور امین نہیں ہیں ،37فیصد لوگوں نے خود اپنے صادق اور امین ہونے پر کنفیوژ دکھا ئی دیے اور انہوں نے ففٹی ففٹی جواب دیا جبکہ 1فیصد لوگوں نے اس سوال پر جواب دینا منا سب نہیں سمجھا ۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 62,63کے تحت صرف صادق اور امین افراد ہی لوگوں کی نمائندگی کر سکتے ہیں ۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کو آرٹیکل 62,63کی خلاف ورزی پر نا اہل قرار دیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں ان آرٹیکل پر بحث ہو رہی ہے ۔

مزید خبریں :فہد مصطفی کے شو کی روح رواں فبیہہ شیراز ی کو تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا ،یہ در اصل کس شہر کی رہائشی ہیں اور تنخواہ کتنی ہے ؟جواب جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

مزید : قومی