شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کے دورہ لندن سے لاعلم نکلے

شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کے دورہ لندن سے لاعلم نکلے
شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کے دورہ لندن سے لاعلم نکلے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازلندن چلی گئی ہیں اور این اے 120میں17ستمبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے بعد 24ستمبر کو وطن واپسی کی ٹکٹ ہے لیکن جب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اس ضمن میں صحافیوں نے استفسار کیا تو وہ روانگی سے بے خبر نکلے تاہم این اے 120میں فتح کیلئے پرامید دکھائی دیئے ۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران شہبازشریف سے سوال کیاگیاکہ بیگم کلثوم نواز لندن روانہ ہوگئی ہیں ، ان کی واپسی کب ہوگی؟ توشہبازشریف نے لاعلمی کا اظہا رکیا اور کہاکہ مجھے معلوم نہیں، انشاءاللہ ضمنی انتخابات میں واضح برتری ہوگی ، ہمیں امید ہے کہ پہلے سے زیادہ لیڈ ہوگی۔ زرداری سے مفاہمت کے بارے میں سوال پر شہبازشریف کاکہناتھاکہ میں نے کبھی زرداری کا استقبال نہیں کیا اور کبھی اس خواہش کا اظہار بھی نہیں کیا کہ ان سے ملاقات ہو۔

مزید : لاہور