سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں جدہ سے لاہور پہنچ گئے

سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں جدہ سے لاہور پہنچ گئے
سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں جدہ سے لاہور پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیف آف آرمی سٹاف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے میں جدہ سے لاہور پہنچ گئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے اور انہیں اولڈ ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی میںان کی رہائش گا ہ لے جایا گیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف اہم ملاقاتیں کریں گے اور چند دن قیام کے بعد پھر واپس سعودی عرب چلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف گزشتہ ماہ بھی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے اور وہ یہاں کچھ دن قیام کر کے اپنی نجی مصروفیات نمٹا کر واپس سعودی عرب چلے گئے تھے ۔

مزید خبریں :کتنے فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں ؟گیلپ کے تازہ سروے میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

مزید : قومی /اہم خبریں