”کیا بلاول بھٹوآپ کی بات مانتے ہیں ؟“صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا تو آگے سے سابق صدر نے ایسا جواب دے دیا کہ پریس کانفرنس میں موجود لوگوں کی ہنسی نکل گئی

”کیا بلاول بھٹوآپ کی بات مانتے ہیں ؟“صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا تو ...
”کیا بلاول بھٹوآپ کی بات مانتے ہیں ؟“صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا تو آگے سے سابق صدر نے ایسا جواب دے دیا کہ پریس کانفرنس میں موجود لوگوں کی ہنسی نکل گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو سے متعلق صحافی کے سوال پر ایسا جواب دے دیا کہ پریس کانفرنس میں موجود سب لوگ ہنسنے پر مجبور ہو گئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہاہم پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا بلاول بھٹو آپ کی بات مانتے ہیں ؟اس پر آصف علی زرداری نے صحافی سے سوال کیا کہ آپ کے بچوں کی عمر کتنی ہے ؟صحافی نے بتا یا کہ اس کی بیٹی کی عمر 14سال اور بیٹے کی عمر 7سال ہے ،زرداری نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا وہ آپ کی بات مانتے ہیں ؟جس پر صحافی نے کوئی جواب نہ دیا تو آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر آپ کے بچے بات نہیں مانتے تو بلاول بھٹو زرداری تو جوان انسان ہیں ،وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں ۔سوال و جواب کے اس سلسلے پر وہاں موجود لوگ خوب محظوظ ہوئے ۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شریف خاندان اگر پیپلز پارٹی کی طرف سے ریلیف چاہتے ہیں تو نہیں مل سکتا، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے پہلے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا، ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں کل بھی رہیں گے، میری دوسری کسی انفرادی شخص کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہے، فی الحال پیپلز پارٹی اپنی طرز سیاست پر چلے گی،آیندہ مدت آئی تو دیکھیں گے۔

مزید خبریں :پاک فوج کے سابق ترجمان عاصم باجوہ کی حیران کن تصویر سامنے آگئی

مزید : لاہور