این اے 120 ضمنی انتخاب ،الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذت نامزدگی منظور کر لیے ،تمام اعتراضات مسترد

این اے 120 ضمنی انتخاب ،الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذت نامزدگی منظور کر ...
این اے 120 ضمنی انتخاب ،الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذت نامزدگی منظور کر لیے ،تمام اعتراضات مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے کلثوم نواز کے کاغذت نامزدگی منظور کرتے ہوئے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان عوامی تحریک اور آزاد امیدواروں سمیت 9اعتراضات جمع کروائے گئے تھے جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیاہے ،6اعتراضات آزاد امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے تھے ۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذت نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ کچھ ہی دیر بعد سنا دیا گیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -