آ ج پھر ن لیگ قوم کے سامنے سرخرو ہوئی ،تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دیں گے :آصف کرمانی

آ ج پھر ن لیگ قوم کے سامنے سرخرو ہوئی ،تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا ...
آ ج پھر ن لیگ قوم کے سامنے سرخرو ہوئی ،تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دیں گے :آصف کرمانی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماآصف کرمانی نے کہا ہے کہ کلثوم نوا زجلد وطن واپس آ رہی ہیں ، ہم میدانوں میں مقابلے کر نے والی جماعت سے ہیں ، تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دیں گے ، ریٹرنگ افسر نے اعتراضات لگانے والوں کو بھر پور انداز میں ثبوت پیش کر نے کا موقع دیا لیکن وہ بری طرح ناکام ہو ئے ہیں اور ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر کے شریف خاندان اور قوم کو سر خرو کر دیا ہے ، مخالفین کی اعتراضات پر ہنسی آ رہی تھی، ہم نے عدالت کو بتا یا کہ اعتراضات کو بھر پور انداز میں دیکھیں تاکہ ہم میدان میں مقابلہ کر سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن پنجاب کے باہر بیگم کلثوم نواز کے این اے 120میں کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر نے کے فیصلے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا دن تھا ، تین بجے بلایا گیا تھا اور ہم حاضر ہوئے تھے تاکہ ہم مخالفین کا بھر پور دفاع کر سکیں ، کل 9اعتراضات اٹھائے گئے تھے لیکن اعتراض اٹھانے والوں کے پاس اعتراضات کے ثبوت نہیں تھے ، اعتراضات پر دو گھنٹے عدالت میں مخالفین نے بے تکے دلائل دیئے جس پر عدالت نے کاغذات منظور کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اعتراضات سن کر ہنسی آ رہی تھی یہ وہی اعتراضات تھے جو 2014سے عمران اور اس کا ٹولہ لگا رہا تھا لیکن کسی طور پر بھی کچھ بھی نظر نہیں آ سکا ۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں نکلا اور ایک ٹیکنیکل معاملے پر سپر یم کورٹ نے نا اہل کیا تو آج بھی اعتراضات کے ثبوت نہیں تھے بلکہ چند اخبارات کے تراشے تھے ، الف لیلیٰ کی کہانیاں تھیں ، بے جا اعتراضات لگا کر عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہو اہے اور مخالفین کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہے انہوں نے کہا کہ آ ج اللہ نے قوم کے سامنے نواز شریف صاحب کی اہلیہ اور ہم سب کو سرخرو کیا ہے ، ہم نے عدالت میں کہا کہ ہمارا کو ئی اعتراض نہیں ، ہم تو چاہتے ہیں کہ اعتراضات دور ہو جائیں تو میدان میں مقابلہ کریں ہم اعتراضوں کا سہار ا نہیں لیتے ہم شیروں کی جماعت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہم تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ قوم نے دیکھا کہ لاکھوں لوگوں کے سمندر کے ساتھ جی ٹی روڈ پر نکلے ، نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کر تے ہیں ۔ میں آ ج بہت عاجزی سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائیگی ۔

انہوں نے اس موقع کہا کہ مجھے ایک شعر یاد آ رہا ہے ،

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے

عکس تمہار اہے آئینہ ہمارا ہے

مزید : قومی