چوہدری نثار کے اختلافات بے بنیاد ، وہ مسائل کا حل نہیں بلکہ بنیاد ہیں: حامد میر کا انکشاف

چوہدری نثار کے اختلافات بے بنیاد ، وہ مسائل کا حل نہیں بلکہ بنیاد ہیں: حامد ...
چوہدری نثار کے اختلافات بے بنیاد ، وہ مسائل کا حل نہیں بلکہ بنیاد ہیں: حامد میر کا انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے آئین میں درج ہے کہ سینئر نائب صدر ہی پارٹی کا صد ر بن سکتا ہے اسی لئے سردار یعقوب کو ن لیگ کا صدر لگایا گیا ہے اس حوالے سے چوہدری نثار کو اعتماد میں لینے یا نہ لینے کا مﺅقف با لکل بے بنیاد ہے،پارٹی کے سینئر رہنماءجو نواز شریف کے اداروں کے ساتھ تصادم کے نقاد ہیں ان کا خیال بھی ہے کہ چوہدری نثار کے اختلافات با لکل بے بنیاد ہیں اور وہ مسائل کا حل نہیں ہیںبلکہ وہ خود مسائل کی بنیادی وجہ ہیں۔

شریف خاندان کی سیاست اختتام پذیر ، پیپلز پارٹی کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کو سیاسی حمایت نہیں مل سکتی: آصف علی زرداری

سینئر صحافی اور پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے لیگی قیادت سے اختلافات بے بنیاد ہیں کیوں کہ مسلم لیگ(ن) کے آئین کے تحت پارٹی کا سینئر نائب صدر ہی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے اس حوالے سے نواز شریف نے آئین کے تحت ہی فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت اور سینئر ایم این ایز بھی شہباز شریف کو چاہ رہے تھے کہ وہ ہی پارٹی کو سہارا دے سکتے ہیں مگر پارٹی آئین کی وجہ سے شہباز شریف کو صدر نہیں بنایا جا سکا۔مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماءجن کا یہ خیال ہے کہ نواز شریف اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے ان کا بھی یہی خیال ہے کہ شہباز شریف ہی پارٹی کو سہارا دے سکتے ہیں جبکہ چوہدری نثار بھی یہی چاہ رہے تھے لیکن پارٹی رہنماﺅں کے مطابق چوہدری نثار پارٹی کو تباہی کی جانب لے کر جا رہے ہیں انہیں میڈیا پر آکر پارٹی کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو بیان نہیں کرنا چاہئے، وہ مسائل کو حل نہیں کرناچاہتے بلکہ وہ ان سارے مسائل کی بنیاد ہیں۔

مزید : اسلام آباد