کشمیری خود ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں، حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی: نفیس زکریا

کشمیری خود ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں، حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے ...
کشمیری خود ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں، حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی: نفیس زکریا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیری خود بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے،تنظیم کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے،کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔پاکستان بھارت ہمسایہ ملک ہیں دونوں کو خطے کی سلامتی و استحکام کیلئے باہمی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔کوئٹہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

شریف خاندان کی سیاست اختتام پذیر ، پیپلز پارٹی کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کو سیاسی حمایت نہیں مل سکتی: آصف علی زرداری

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دئیے جانے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔ پوری دنیا بھارتی فوج کے کشمیر پر غیرقانونی تسلط اور قابض فوج کے کشمیریوں سے غیرانسانی سلوک کی گواہ ہے۔ یہ بھارت ہی ہے جو مقبوضہ وادی میں جاری خونریزی کا ذمہ دار ہے۔،مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی فورسز کے مظالم اور جبر کا شکار ہیں،کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جائز جدوجہد کررہے ہیں جبکہ کشمیری خود بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔اس کے برعکس انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بیگناہ کشمیریوں کو مظالم اور بربریت کا نشانہ بنانے پر بھارت کو دہشت گرد قرار دینا چاہیئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم آزادی کے موقع پر دیا گیا بیان پاکستانی موقف کی تائید ہے۔پاکستان پہلے سے کہتا رہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کیلئے کشمیر سمیت باہمی تنازعات مزاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوںگے۔مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے مابین بنیادی تنازعہ ہے۔ کشمیر میں خونریزی سے صورتحال مزید خراب ہو گی اس لئے مقبوضہ کشمیر کے تنازعے کے مذاکراتی حل کے لئے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں اور حریت رہنمائوں کی شہادتوں کے واقعات اور زیر حراست رکھنے کا عمل ، خواتین سے زیادتی اور ظلم وبربریت فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔نفیس زکریا نے خودارادیت کے منصفانہ حق کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید : قومی