ن لیگ کے مرکزی رہنماآصف کرمانی کا بھی حافظہ کمزور نکلا، شاعر یاد مگر شعر غلط پڑھ دیا

ن لیگ کے مرکزی رہنماآصف کرمانی کا بھی حافظہ کمزور نکلا، شاعر یاد مگر شعر غلط ...
ن لیگ کے مرکزی رہنماآصف کرمانی کا بھی حافظہ کمزور نکلا، شاعر یاد مگر شعر غلط پڑھ دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماآصف کرمانی نے بیگم کلثوم نواز کے این اے 120کی نشست کے لئے کا غذات نامزدگی منظور ی کے موقع پر الیکشن کمیشن پنجا ب کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ایک شعر پڑھا اور اس دوران بھی ان کے چہرے سے شعر غلط ہو نے کے اثرات ظاہر ہور ہے تھے تاہم انہوں نے جیسے تیسے کر کے شعر مکمل کر ہی لیا ۔ آ صف کر مانی نے شعر کے خالق کو تو ازبر کیا ہوا تھا تاہم ان کے ذہن سے شعر کے الفاظ گڈ مڈ ہو گئے اور انہوں نے شعر کی ساخت کو کچھ یوں بدلتے ہوئے سنایا

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے

عکس تمہار اہے آئینہ ہمارا ہے

لیکن حقیقت میں منظر بھوپالی کی غزل کا یہ پہلا شعر ہے جو حقیقت میں کچھ یوں ہے

طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے

عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے

بقیہ غزل بھی ملا حظہ فرمائیں

آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے

آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے

عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا

تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے

اپنی رہنمائی پر، اب غرور مت کرنا

آپ سے بہت آگے، نقشِ پا ہمارا ہے

غیرتِ جہاد اپنی، زخم کھا کے جاگے گی

پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پر تجزیہ کاراور ادیبوں کا خیال ہے کہ یہ جماعت ادب اور کتابوں سے شغف نہیں ہے ۔کالم نگار اور معروف تجزیہ  کارایاز میرانکشاف کر چکے ہیں کہ شریف برادران کے رائیونڈ محل میں ایک کتاب بھی موجود نہیں ہے اور میں نے کبھی شریف خاندان کو کتاب پڑتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ ہی ان کی جماعت کسی کو ادب سے دلچسپی ہے ۔

مزید : قومی