امریکہ اور شمالی کوریا میں ایٹمی جنگ کا خطرہ، ایٹم بم سے بچاﺅ کیلئے وہ ایک چیز جس کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، یہ کیا چیز ہے؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ کس حد کو پہنچ گیا ہے اس کا اندازہ امریکی عوام پر طاری خوف اور جان بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کئے جانے والے انتظامات سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ ان انتظامات میں نمایاں ترین چیز ایٹمی حملے سے محفوظ رکھنے والے زیر زمین بنکر ہیں، جن کی تعمیر اور فروخت کا سلسلہ عروج کو پہنچ گیا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق زیر زمین بنکر بنانے والی کمپنی ’ایٹلس سروائیور شیلٹرز‘ کے صدر ران ہبٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایٹمی بنکروں کی ایسی ڈیمانڈ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ”شمالی کیرولائنا، ٹینسی، ٹیکساس، لوئزیانا، واشنگٹن، اوکلاہوما، ایریزونا اور کیلیفورنیا سمیت امریکا کے طول و عرض میں ایٹمی بنکروں کی تعمیر جاری ہے۔ کاروبار میں یہ تیزی شمالی کوریا اور امریکہ کی کشیدگی میں خطرناک اضافے کے بعد آئی ہے۔ ڈیمانڈ اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہمارے لئے اسے پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔“
21 اگست کو دنیا بھر کے جانوروں کے رویے یکدم تبدیل ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے
اس کمپنی کے بنائے ہوئے محفوظ بنکروں کی قیمت کا آغاز 10 ہزار ڈالر (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے) سے ہوتا ہے جبکہ بڑے اور زیادہ گنجائش والے بنکر ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ یہ بنکر زیر زمین 20 فٹ کی گہرائی پر بنائے جاتے ہیں اور ان میں تقریباً ایک سال تک رہنے کے وسائل اور انتظامات موجود ہوتے ہیں۔