یہ دنیا بھر کی دلہنیں سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر کیوں لگارہی ہیں؟ وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

یہ دنیا بھر کی دلہنیں سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر کیوں ...
یہ دنیا بھر کی دلہنیں سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر کیوں لگارہی ہیں؟ وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  

لندن(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز ایک برطانوی دلہن کی خبر منظر عام پر آئی، جسے اس کے دلہے نے دو لاکھ کی انگوٹھی پہنائی مگر وہ اس کے سستے پن کا شکوہ کرنے سوشل میڈیا پر چلی آئی۔ ’سستی‘ انگوٹھی کا تحفہ ملنے کے بعد ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ کا رخ کرنے والی اس خاتون کہنا تھا کہ ”مجھے میرے دولہے نے یہ انگوٹھی تحفے میں دی ہے جس کی مالیت صرف 1300 پاﺅنڈ (تقریباً 2 لاکھ روپے) ہے۔ اسے دیکھ کر مجھے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ مجھے اس بات پر حیرانی ہے کہ اچھی خاصی آمدنی والے میرے شوہر نے مجھے اتنی سستی انگوٹھی کیوں دی ہے۔“ شاید یہ خاتون ہمدردی کی توقع کر رہی تھی لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اپنی شادی سے زیادہ انگوٹھی کے بارے میں فکر مند ہے اور بے حد لالچی پن کا مظاہر کر رہی ہے۔

ایک شادی جس نے دنیا کی تاریخ کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے، کتنی رقم خرچ ہوئی اور دلہن کو کتنی مالیت کی انگوٹھی پیش کی گئی؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے

کل تک تو صرف اس خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن آج یہ معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے دلہنیں اپنی شادی کی ’سستی‘ انگوٹھیوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کررہی ہیں۔ ویب سائٹ ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر خواتین کی بڑی تعداد نے اپنی انگوٹھیوںکی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان سب خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ’سستی‘ انگوٹھیوں پر فخر ہے کیونکہ یہ ان کی شادی کا تحفہ ہے اور ان کے لئے انمول ہے۔ کچھ خواتین نے تو ایسی انگوٹھیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جن کی قیمت محض 10 ڈالر (تقریباً ایک ہزار پاکستانی روپے) تھی، مگر انہوں اپنی انگوٹھیوں کو اپنے لئے بے پناہ قیمتی قرار دیا۔

دراصل گزشتہ روزآسٹریلیا کے ایک مشہور ٹی وی پروگرام ” دی ٹوڈے شو“ میں بھی یہ معاملہ موضوع بحث بن گیا تھا، جس کے بعد میزبان نے خواتین سے کہا کہ وہ اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں اور یہ بھی بتائیں کہ انہیں شادی پر کس قسم کی انگوٹھی ملی تھی۔ اس کے بعد آسٹریلوی خواتین کی بڑی تعداد نے انٹرنیٹ پر اپنی انگوٹھیوں کی تصاویر پوسٹ کیں، اور بعدازاں یہ رجحان دیگر ممالک تک بھی پھیل گیا اور انٹرنیٹ پر انگوٹھیوں کی تصاویر کا ایک سیلاب آگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس