’ہم قطر ائیرلائن کے مسافر طیارے بھی گرادیں گے اگر۔۔۔‘ سعودی عرب نے اب تک کی سب سے خطرناک دھمکی دے دی، وہ بات کہہ دی جس کا کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا

’ہم قطر ائیرلائن کے مسافر طیارے بھی گرادیں گے اگر۔۔۔‘ سعودی عرب نے اب تک کی ...
’ہم قطر ائیرلائن کے مسافر طیارے بھی گرادیں گے اگر۔۔۔‘ سعودی عرب نے اب تک کی سب سے خطرناک دھمکی دے دی، وہ بات کہہ دی جس کا کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی پر مسلم دنیا پہلے ہی خاصی پریشان تھی کہ اب سعودی عرب کی جانب سے قطر کو ایک ایسی خوفناک دھمکی دے دی گئی ہے کہ خطے کے تمام ممالک میں نئے خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سرکاری ٹی وی چینل پر ایک انتہائی متنازع ویڈیو دکھائی گی ہے جس میں ایک میزائل ایک قطری مسافر طیارے کو نشانہ بناتا نظر آتا ہے۔ یہ ویڈیو ناظرین کو یہ بتانے کیلئے دکھائی گئی کہ اگر قطر کا کوئی مسافر طیارہ سعودی ائیرسپیس میں داخل ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جاسکتاہے۔ ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی قانون یہ اجازت دیتا ہے کہ سعودی عرب اپنے ائیرسپیس میں داخل ہونے والے قطری مسافر طیاروں کو مار گرائے۔

سعودی عرب اور کویت کو ایک ساتھ زوردار جھٹکا لگ گیا، سب سے قیمتی چیز آنکھوں کے سامنے ضائع ہونے لگی

العربیہ ٹی وی پر یہ ویڈیو ”انڈرسٹینڈنگ دی قطر ائیرویز بین“ کے عنوان سے چلائی گئی اور اس میں دکھایا گیا کہ قطر کی ائیرلائن کیلئے ائیرسپیس بند کئے جانے کے بعد اس کا کوئی مسافر طیارہ سعودی ائیرسپیس میں داخل ہو تو اس کے ساتھ کیا ممکنہ سلوک ہوسکتاہے۔

مختلف امکانات بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ قطری مسافر جہاز سعودی ائرسپیس میں داخل ہونے کی صورت میں جنگی طیاروں کو بھی بھیجا جاسکتاہے، جو اسے زبردستی زمین پر اتارلیں۔ اس صورت میں طیارے کے عملے پر مقدمات قائم کئے جاسکتے ہیں۔دوسری صورت یہ بیان کی گئی ہے کہ قطری مسافر طیارے کو میزائل سے مار گرایا جا سکتا ہے کیونکہ ”بین الاقوامی قانون کے تحت اگر کسی ملک نے اپنے ائیرسپیس میں طیاروں کا داخلہ بند رکھا ہو تو وہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے طیاروں کے ساتھ جیسے چاہے نمٹ سکتا ہے۔“ ویڈیو کے اس حصے میں فضا میں محو پرواز ایک قطری طیارہ دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل بھی دکھائی دیتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطری ائیرلائنوں کیلئے اپنا ائیر سپیس بند کررکھا ہے، تاہم قطری مسافر طیاروں کو مار گرانے کے امکان پر صرف سعودی ٹی وی پر بات کی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا