عائشہ گلالئی کا نیا انداز ،روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں ،دیکھ کر سب حیران

عائشہ گلالئی کا نیا انداز ،روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں ،دیکھ کر سب ...
عائشہ گلالئی کا نیا انداز ،روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں ،دیکھ کر سب حیران

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی وزیر قبائل کی روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں جہاں انہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچیں تو اراکین اسمبلی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے ،اس موقع پر عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ رضیہ سلطانہ کو مردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مردوں جیسا بننا پڑا تھا ،میں اور میرا خاندان اکیلے ہی مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اس وقت ہمارے ساتھ کوئی نہیں ہے ،خواتین کو اپنا استحصال روکنے کیلئے مضبوط ہونا پڑے گا ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ ان کا تعلق وزیر قبیلے سے ہے اور ان کی پگڑی کا نام پینتھر ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس