خاتون کی امریکہ آمد، امیگریشن حکام نے تلاشی کے دوران اس کا موبائل فون کھولا تو اس میں اپنے ڈاکٹر کو لکھی گئی ایسی ای میل نظر آگئی کہ امریکہ میں داخلے پر پابندی لگادی گئی، ای میل میں ایسا کیا تھا؟ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا کہ اتنی معمولی بات پر بھی۔۔۔

خاتون کی امریکہ آمد، امیگریشن حکام نے تلاشی کے دوران اس کا موبائل فون کھولا ...
خاتون کی امریکہ آمد، امیگریشن حکام نے تلاشی کے دوران اس کا موبائل فون کھولا تو اس میں اپنے ڈاکٹر کو لکھی گئی ایسی ای میل نظر آگئی کہ امریکہ میں داخلے پر پابندی لگادی گئی، ای میل میں ایسا کیا تھا؟ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا کہ اتنی معمولی بات پر بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(نیوز ڈیسک) آپ نے ضرور سن رکھا ہو گا کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے بعد امیگریشن قوانین انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں، لیکن اس خبر سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ دراصل اس بات کا مطلب کیا ہے اور کیسی کیسی باتوں پر غیر ملکیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
ویب سائٹ VICE.COMکی رپورٹ کے مطابق امریکا میں داخلے کی خواہشمند ایک کینیڈین خاتون کے موبائل فون میں ایک ای میل موجود تھی جس میں اس نے اپنے ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ اس نے فینٹا نائل نامی نشہ آور دواستعمال کی تھی، بس اس ای میل نے ہی خاتون کا امریکا میں داخلہ عمر بھر کے لئے ناممکن بنا دیا۔

خاتون نے ایسا لباس پہن لیا کہ فوجیوں نے سرعام اتارنے کا حکم دے دیا، اس میں ایسا کیا تھا؟ خبر نے دنیا میں کھلبلی مچادی
چیلسی نامی خاتون نے بتایا کہ جب وہ برٹش کولمبیا سے واشنگٹن میں داخل ہونا چاہ رہی تھیں تو سرحد پر ان سے متعدد سوالات کئے گئے لیکن جب ان کے موبائل فون میں مذکورہ ای میل نظر آئی تو امریکہ میں ان کے داخلے پر عمر بھر کیلئے پابندی لگادی گئی۔ چیلسی کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے ان کے موبائل فون کی دو گھنٹے تک تلاشی لی۔ بعدازاں اہلکاروں نے ان سے تفتیش کے دوران متعدد سوالات پوچھے اور انہیں مجبوراًیہ تسلیم کرنا پڑا کہ وہ فینٹانائل استعمال کر چکی ہیں۔


یاد رہے کہ امریکہ میں نئے امیگریشن قوانین کے نفاذ کے بعد پابندیاں بہت سخت کردی گئی ہیں۔ اب ائیرپورٹوں، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کو اجازت ہے کہ وہ امریکہ میں داخلے کے خواہش مند غیر ملکیوں کے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کمپیوٹر اور موبائل فون وغیرہ کی مکمل تلاشی لے سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -