قومی اسمبلی نے پبلک مفادات انکشافات بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے پبلک مفادات انکشافات بل کثرت رائے سے منظور کر لیا
قومی اسمبلی نے پبلک مفادات انکشافات بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک مفادات انکشافات بل کثرت رائے سے منظور کر لیاگیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پبلک مفادات انکشافات کا بل منظور کرلیا گیا ہے ،جبکہ بل کی مخالفت میں اپوزیشن کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

’وہ علاقہ جہاں قطر اور عرب ممالک کے درمیان ’جنگ‘ شروع ہوگئی‘ سب سے خوفناک خبر آگئی

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا اپوزیشن کی تنقید کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن انکشاف سے متعلق بل پرتنقید برائے تنقید کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوئی ترامیم ہیں تو پیش کرے ،اپوزیشن کی تنقید برائے تعمیر ہو تو زیادہ بہتر ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اہم بل ہے،جس سے عوامی مفادات میں انکشافات کابل کرپشن کیخلاف ہتھیارثابت ہوگا۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ احتساب قانون کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی گئی ہے،حکومت احتساب کا نیا قانون لائے گی۔

مزید : قومی