سعودی عرب،شیر خوار بچیوں کو دیکھ کر گھٹن ہونے پر ماں نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا

سعودی عرب،شیر خوار بچیوں کو دیکھ کر گھٹن ہونے پر ماں نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا
سعودی عرب،شیر خوار بچیوں کو دیکھ کر گھٹن ہونے پر ماں نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا

  

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب میں شیر خوار بچیوں کو دیکھ کر گھٹن محسوس ہونے پر ماں نے گلا گھونٹ کر موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے قاتل ماں کو گرفتار کر لیا۔

’وہ علاقہ جہاں قطر اور عرب ممالک کے درمیان ’جنگ‘ شروع ہوگئی‘ سب سے خوفناک خبر آگئی

عرب میڈیا کے مطابقایک شخص دو بچیوں کو اٹھائے مکہ مکرمہ کے چلڈرن ہسپتال آیا اور کہا کہ بچیاں بے ہوش ہیں۔ ڈاکٹروں نے بچیوں کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ وہ دونوں تین گھنٹے قبل دم توڑ گئی تھیں اوران کے گلے پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی واضح نشانات موجود تھے۔ہسپتال کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے مجرم کی نشاندہی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔ کمیٹی نے تحقیقات کے دوران پتا چلایا کہ شیر خوار جڑواں بچیوں کی قاتل ان کی اپنی ماں ہے،جس کو حراست میں لے لیا گیا ۔گرفتار سنگ دل خاتون نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچیوں کو دیکھ کر گھٹن محسوس ہوتی تھی اوراور نفسیاتی پریشانی کا سامناکرنا پڑتا تھا۔

مزید : عرب دنیا