یمن ، بارود سے لدی کشتی سے اماراتی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

یمن ، بارود سے لدی کشتی سے اماراتی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
یمن ، بارود سے لدی کشتی سے اماراتی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

  

صنعا(این این آئی)یمنی فورسز نے المخا کی بندر گاہ پر بارود سے لدی ایک کشتی کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ کشتی سے متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بالآخر وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا مشورہ پاکستان انہیں 2سال سے دے رہا تھا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق المخا کی بندرگاہ سے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ بارود سے بھری کشتی بندر گاہ پر لنگر انداز امارتی جہاز کی جانب تیزی سے بڑھ رہی تھی،اس دوران یمنی فورسز نے اس کو نشانہ بنایا اور پھر ایک زور دار دھماکاہوگیاجس کے نتیجے میں کشتی سوار حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ملیشیائی باغیوں کی جانب سے اماراتی جہا ز پرکیا جانا تھا جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل یمن کی نیشنل آرمی نے تعز شہر کے جنوب میں ملیشیا ئی باغیوں کے حملے کو پسپا کردیاتھا اوراس جھڑپ میں بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

مزید : بین الاقوامی