سرکار ہی سرکار کے خلاف: بھارت میں بالی ووڈ کے سپرسٹار امیتابھ بچن سمیت 33 شخصیات کےخلاف پاناما لیکس میں تحقیقات کا آغاز

سرکار ہی سرکار کے خلاف: بھارت میں بالی ووڈ کے سپرسٹار امیتابھ بچن سمیت 33 ...
سرکار ہی سرکار کے خلاف: بھارت میں بالی ووڈ کے سپرسٹار امیتابھ بچن سمیت 33 شخصیات کےخلاف پاناما لیکس میں تحقیقات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما لیکس میں بھارت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن پر بھی آف شور کمپنی اور اکاو¿نٹس بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے امیتابھ بچن سمیت 33 بڑی شخصیات کے خلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقا ت کا آغاز کر دیا گیا ہے ،جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں جس آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، امیتابھ کاکہنا تھا کہ انہوں نے تمام ٹیکس ادا کیے ہیں اور اگر ان کے نام پر پیسہ باہر بھیجا بھی گیا ہے تو وہ غیر قانونی طریقے سے نہیں بلکہ قانونی طریقے سے بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ وقت جب منیشاکوریلا نے نانا پاٹیکر کو اس اداکارہ کے ساتھ بند کمرے میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر کیا ہوا؟
بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق تحقیقات میں کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی ، ہم پاناما پیپرز میں شامل افراد کے خلاف تیزی سے معلومات جمع کررہے ہیں ، جن لوگوں کے نام آف شور کمپنیوں میں موجود ہوں گےانہیں کڑی سزا دی جائےگی، امیتابھ کا شمار بالی ووڈ کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے لیکن اس کا اثر تفتیش پر نہیں پڑے گا اور ان کے خلاف غیر جانبدارانہ طریقے سے تفتیش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن فی الحال پاناما کاغذات میں بتائی گئی کسی فرم کے مالک نہیں ہیں لہٰذا ہم بنا کسی ٹھوس ثبوت کے مقدمہ درج نہیں کرسکتے اس لیے ان کے خلاف معلومات جمع کی جارہی ہیں تاکہ ہم سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی سرزد نہ ہوجائے۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس میں امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی بہو ایشوریا رائے کانام بھی سامنے آیا تھا جس میں امیتابھ اور ایشوریا رائے کو آف شور کمپنیوں کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا تھا تاہم امیتابھ بچن نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کردی تھی۔

مزید :

تفریح -