حکومت کو آرٹیکلز 62اور 63ختم کرنے سے روکا جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

حکومت کو آرٹیکلز 62اور 63ختم کرنے سے روکا جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر
حکومت کو آرٹیکلز 62اور 63ختم کرنے سے روکا جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )حکومت کو آئین پاکستان کے آرٹیکلز62 اور63کو ختم کرنے سے روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

نوجوانوں کا لیڈر بننے والاعمران خان اصل میں ان کی صلاحیت سے حسد کرتا ہے:عائشہ گلہ لئی

یہ درخواست رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی نااہلی کے بعد حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ بنا رہی ہے کہ آئین میں ترامیم کی جائیں اور آئین کے آرٹیکل 62اور 63کو ختم کر دیا جائے، یہ دونوں آئینی آرٹیکلزسیاستدانوں اور حکمرانوں پر طرز حکمرانی کے لئے صادق اور امین ہونے کی پابندی عائد کرتا ہے لیکن حکومت ان دونوں آرٹیکلز کو ختم کرنے کے درپے ہے، اس کے لئے حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین پاکستان میں مجوزہ ترامیم سے روکا جائے۔

مزید : لاہور