بیٹا آپ دکھی انسانیت کیلئے جو کررہے ہو وہ قابل تعریف ہے ،اللہ تعالی اس کا اجر دے گا،بزرگ مریضہ کی وزیراعلی شہبازشریف کو دعائیں

بیٹا آپ دکھی انسانیت کیلئے جو کررہے ہو وہ قابل تعریف ہے ،اللہ تعالی اس کا اجر ...
بیٹا آپ دکھی انسانیت کیلئے جو کررہے ہو وہ قابل تعریف ہے ،اللہ تعالی اس کا اجر دے گا،بزرگ مریضہ کی وزیراعلی شہبازشریف کو دعائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے دورے کے دوران وہاں موجود مریضوں نے کلینک میں مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہاں پر نہ صرف علاج معالجے کی معیاری اور جدید سہولتیں میسر ہیں بلکہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا رویہ بھی بہت اچھا ہے۔ مریضوں نے وزیراعلی کو بتایا کہ فلٹر کلینک میں طبی سہولتیں بین الاقوامی معیار کی ہیں۔وزیراعلی محمد شہبازشریف ایک بزرگ مریضہ کی بات سننے کے لئے زمین پر بیٹھ گئے ۔بزرگ مریضہ نے وزیراعلی محمدشہبازشریف کے سر پر ہاتھ رکھا اور انہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ دکھی انسانیت کے لئے جو کررہے ہو وہ قابل تعریف ہے اوراللہ تعالی آپ کواس کا اجر دے گا۔وزیراعلی نے بزرگ خاتون سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی جسے100فیصد پورا کرنے کی بھرپور کوشش کررہاہوں۔

مزید :

قومی -