متروکہ وقف املاک بورڈ میں 100ارب روپے کی کرپشن ،ہائی کورٹ نے6ملزموں کی ضمانت منظور کرلی

متروکہ وقف املاک بورڈ میں 100ارب روپے کی کرپشن ،ہائی کورٹ نے6ملزموں کی ضمانت ...
متروکہ وقف املاک بورڈ میں 100ارب روپے کی کرپشن ،ہائی کورٹ نے6ملزموں کی ضمانت منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈمیں 100 ارب روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس کے 6 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

نوجوانوں کا لیڈر بننے والاعمران خان اصل میں ان کی صلاحیت سے حسد کرتا ہے:عائشہ گلہ لئی

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم عمران اشرف، محمد علی، ریاض، اکرم، جنی، رانا خالد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزموں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ نیب نے تمام ملزموں کو متروکہ وقف املاک کی رقم کی سرمایہ کاری کے کرپشن سکینڈل کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے، ملزموں کیخلاف صرف یہ الزام ہے کہ انہوں نے مشاورتی بورڈ میں ہوتے ہوئے صرف سرمایہ کاری کی سفارش کی، ان سفارشات کی حتمی منظوری سابق چیئرمین آصف ہاشمی نے دی تھی، سفارشات دینے کے علاوہ کسی ملزم پر رقم میں سے حصہ لینے کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ،ملزموں کی ضمانتیں منظور کی جائیں، نیب کے پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں پر آدھا جرم ثابت ہوتا ہے، ملزموں نے غیرقانونی طریقے سے سرمایہ کاری کرنے کی سفارش کر کے سکینڈل میں اپنا حصہ ڈالا، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 6 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں ، عدالت نے رہائی کے لئے ہر ملزم کو 5،5لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

لاہور -