پاکستان عوامی تحریک نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کے لئے درخواست دے دی
لاہور(نامہ نگار) حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کے لئے ریٹرننگ افسر کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی ہے.
نوجوانوں کا لیڈر بننے والاعمران خان اصل میں ان کی صلاحیت سے حسد کرتا ہے:عائشہ گلہ لئی
یہ درخواست پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے روبرو دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے بھائی میاں شہباز شریف کی حکومت ہے، میاں محمدنوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازحلقہ این اے 120سے امیدوار ہیں جبکہ پولیس میاں شہباز شریف کے ماتحت ہونے سے دھاندلی کے سنگین خدشات موجود ہیں، درخواست میں کہاگیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218کے تحت صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،فوج کی نگرانی کے بغیر پولیس کی موجودگی میں حلقہ این اے 120میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔