پھرلڑائی ،پھر صلح ،عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائی اور شوہر راضی نامہ کی بنا پر رہا کردیا

پھرلڑائی ،پھر صلح ،عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائی اور شوہر راضی نامہ ...
پھرلڑائی ،پھر صلح ،عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائی اور شوہر راضی نامہ کی بنا پر رہا کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)گلوکارہ حمیرارشد اورشوہراحمدبٹ کاگھریلوتنازعہ ایک بار پھر گھر سے نکل کر عدالتوں میں پہنچ گیا، پولیس نے حمیراارشدکے 3بھائیوں سمیت احمد بٹ اوردیورعقیل بٹ کے خلاف ایک روز قبل جھگڑا کا مقدمہ درج کیا تھا ،پولیس نے ملزموں کوگزشتہ روزماڈل ٹاﺅن کچہری میں جودیشل مجسٹریٹ طارق اشرف کی عدالت میں پیش کیاجہاں فاضل جج نے فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے کی بنیاد پرتمام ملزمان کوبری کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

نوجوانوں کا لیڈر بننے والاعمران خان اصل میں ان کی صلاحیت سے حسد کرتا ہے:عائشہ گلہ لئی

پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ احمد بٹ اور اس کے بھائی عقیل بٹ کے ساتھ حمیراارشدکے بھائیوں نوازش ،غلام عباس اورشوزب کا جھگڑا ہوا جس پر انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزمان کی جانب سے وکلا ءنے عدالت کو بتایا کہ فریقین کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پرجھگڑا ہوا تھا تاہم اب ان میں راضی نامہ ہوگیا ہے لہذاملزمان کو بری کیا جائے جس پر عدالت نے راضی نامے کی بنیاد پر حمیرا ارشد کے شوہر ، دیور اور بھائیوں کو بری کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔اس موقع پر احمد بٹ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بیٹا ہی لڑائی کا مرکز ہوتا ہے، وہ اپنے بیٹے کو امریکہ سے تعلیم دلانا چاہتا ہے،واضح رہے کہ احمد بٹ اور حمیرا ارشد پہلے ہی اپنے خاندانی معاملات کولے کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ 

مزید : لاہور