پٹیاں اور سرجری کاغیرمعیاری سامان فروخت کرنے پرفائبر سرجیکل فارما کے مالکان کوجرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا

پٹیاں اور سرجری کاغیرمعیاری سامان فروخت کرنے پرفائبر سرجیکل فارما کے مالکان ...
پٹیاں اور سرجری کاغیرمعیاری سامان فروخت کرنے پرفائبر سرجیکل فارما کے مالکان کوجرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا

  

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے زخموں پر باندھی جانے والی پٹیاں اور دیگر سرجری کا سامان غیرمعیاری بنا کر سٹوروں پر سپلائی کرنے پر فائبر سرجیکل فارمہ ملتان روڈ کے 2مالکان کو بھاری جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

نوجوانوں کا لیڈر بننے والاعمران خان اصل میں ان کی صلاحیت سے حسد کرتا ہے:عائشہ گلہ لئی

ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈرگ کورٹ نے فائرسرجیکل فارمہ ملتان روڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشدجمال اور کوالٹی کنٹرول منیجر محمد نسیم کے خلاف چالان پیش کیا ان پر الزام تھا کہ وہ زخموں پر باندھی جانے والی کاٹن کی پٹیاں غیرمعیاری تیار کرکے مختلف میڈیکل سٹورون پر سپلائی کرتے تھے ،چالان عدالت میں آنے پر فاضل جج نے ارشاد جمال اور محمد نسیم کو 2مقدمات میں ایک لاکھ 80ہزار روپے اور دوسرے مقدمہ میں ایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ ملزموں کوتابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم بھی سنایا ہے ۔

مزید : لاہور