نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کو دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا: جیو نیوز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے شریف خاندان کے حوالے سے تحقیقات کے دوران حدیبیہ پیپرز ملز کے ریفرنس کو دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس کو کالعدم قرار دینے کے بعد کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب شریف خاندان کے حوالے سے تحقیقات کے دوران حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کو دوبارہ نہیں کھولے گی کیوں کہ لاہور ہائی کورٹ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو کالعدم قرار دے چکی ہے ۔ نیب کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جس فیصلے کی وجہ سے ریفرنس ختم ہوا ہے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی جس کے بعد اگر سپریم کورٹ نے حکم دیا تو نیب حدیبیہ پیپرملز کا کیس دوبار ہ کھولے گی ۔
پیمرا نے اے آر وائی کمیونیکیشنز کو انتباہ کیوں جاری کیا؟ ، ادارے نے قابل اعتراض ویڈیو ز جاری کردیں
واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جب کہ نیب کی جانب سے سعودی حکومت کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔