عراق، داعش کا خودکش حملہ،7 سکیورٹی اہلکار ہلاک

عراق، داعش کا خودکش حملہ،7 سکیورٹی اہلکار ہلاک
عراق، داعش کا خودکش حملہ،7 سکیورٹی اہلکار ہلاک

  

بغداد (این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سکیورٹی فورسز کے7 اہلکار ہلاک اور6 زخمی ہوگئے ۔

یمن ، بارود سے لدی کشتی سے اماراتی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

غیر ملکی میڈ یارپورٹس کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام نے کہاکہ داعش کے 5 خود کش بمباروں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن کر بیجی کے علاقے المسفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 7سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جون 2014ء میں بغداد سے قریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع بیجی اور وہاں واقع عراق کے تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر قبضہ کر لیا تھا اور معمولی جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار وں کو ماربھگایا تھا اور عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک طویل لڑائی کے بعد 2015ء کے آخر میں بیجی پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی