پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالرز کی تجارت خوش آیند ہے: وزیر داخلہ احسن اقبال

پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالرز کی تجارت خوش آیند ہے: وزیر داخلہ ...
پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالرز کی تجارت خوش آیند ہے: وزیر داخلہ احسن اقبال

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20ملین ڈالرز کی تجارت خوش آیند ہے، دونوں ممالک میں طلبا اور ثقافت کے تبادلیروابط کو مزید تقویت دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آئے بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت بھی ہوئی ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بوسنیا کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل اور مضبوط ہیں اس کو پاکستان مزید مضبوط بنائے گا ۔ پاکستان اور بوسنیا کے اشتراک سے بننے والی فلم دونوں ممالک کی عکاسی کرتی ہے اس سے دونوں ممالک کے معاشرتی اور ثقافتی پہلوؤں کو سمجھنے کے لئے مدد ملے گی ۔

مزید : قومی