پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، کوئٹہ میں 4شدت پسند ہلاک

پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، کوئٹہ میں 4شدت پسند ہلاک
 پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، کوئٹہ میں 4شدت پسند ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگردکو پار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

شیخوپورہ: بچوں سے زیادتی کے 111 واقعات کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ کے قریب گشت پر مامور پولیس کی گاڑی کو آتے دیکھ کر دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ کردی،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کابھرپور جواب دیا گیا۔ کراس فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشتگرد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس نے ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر تے ہوئے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید : کوئٹہ