بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے، فورسز کا ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا: خواجہ آصف

بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے، فورسز کا ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد ...
بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے، فورسز کا ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا: خواجہ آصف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیئے کہ ان کی جارحانہ پالیسیاں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے اپنے جائز مطالبے سے کسی صورت ہٹا نہیں سکتیں، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

کشمیری خود ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں، حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی: نفیس زکریا

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی غرض سے آبادی کی تناسب میں تبدیلیوں سے متعلق بھارت کے مذموم عزائم کا بھی نوٹس لے ،انہوں نے اس سلسلے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل35-Aمیں تبدیلی سے متعلق بھارتی حکومت کی کوششوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔خواجہ آصف نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ہلاکتوں اور جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر حریت قیادت کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کا نو ٹس لیں۔

وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں