خلیجی سیاحوں کا برطانیہ میں قطری ہوٹلوں کا بائیکاٹ

خلیجی سیاحوں کا برطانیہ میں قطری ہوٹلوں کا بائیکاٹ
خلیجی سیاحوں کا برطانیہ میں قطری ہوٹلوں کا بائیکاٹ

  

لندن(این این آئی) خلیج ممالک سے آنے والے سیاحوں نے لندن میں قائم قطری ہوٹلوں کا بائیکاٹ کردیا ۔

’وہ علاقہ جہاں قطر اور عرب ممالک کے درمیان ’جنگ‘ شروع ہوگئی‘ سب سے خوفناک خبر آگئی

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم ایسے تمام ہوٹل جن میں قطری حکومت کا یا قطر کے کسی سرکاری ادارے اور کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی گئی ہے بائیکاٹ کا سامنا کررہے ہیں کیونکہ خلیجی ملکوں سے آنے والے سیاحوں نے قطر کی معاونت یا اس کی سرمایہ کاری سے چلنے والے تمام ہوٹلوں کو بلیک لسٹ کردیا ۔ اس بائیکاٹ نے ہوٹلوں کی رونقیں ماند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سنگین مالی مشکلات سے دوچار کیا ہے، ان ہوٹلوں اور ریسٹورانز سے ہونے والی آمدن میں کمی کے بعد ان کے منافع کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔یہ بائیکاٹ اس وقت سے جاری ہے جب 3 ماہ قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دوحہ پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کردیا تھا۔واضح رہے کہ لندن شہر کو روایتی طور پرسعودی اور اماراتی سیاحوں کا مرکز کہا جاتا ہے۔ یہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عرب ملکوں سے سیاح آتے اور چھٹیاں گزارتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی