دورہ ورلڈ الیون:عالمی ستاروں کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے

دورہ ورلڈ الیون:عالمی ستاروں کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے
دورہ ورلڈ الیون:عالمی ستاروں کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری توجہ اس وقت دورہ ورلڈ الیون کو کامیاب بنانے میں لگی ہوئی ہیں ،جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈی فلاور کو اہم ذمہ داریا ں سونپی گئی ہی ،تاہم اب ان کوششوں کے ثمرات نظر آناشروع ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو جنوبی افریقی کرکٹرز نے پاکستان میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے ،کھلاڑیوں میں ورلڈ کلاس بلے بازہاشم آملہ اور سپنر باﺅلر عمران طاہر کے نام گردش میں ہیں،جبکہ دونوں کرکٹرز اینڈی فلاور سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل تھری ،100فیصد کھلاڑیوں نے کراچی ،50فیصد نے لاہور میں کھیلنے سے انکار کردیا،نجم سیٹھی

رپورٹس کے مطابق دونوں پلئیرز کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔جبکہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

پی سی بی نے دورہ ورلڈ الیون کے لئے دو ممکنہ پلان بنا کر پہلے ہی پنجاب حکومت کو بھیج دئے ہیں ،ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 10 سے 15 ستمبر تک متوقع ہے۔

مزید : کھیل