مودی کے وعدوں کا پٹارہ خالی ہوگیا،بھارتی وزیراعظم عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں: کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

مودی کے وعدوں کا پٹارہ خالی ہوگیا،بھارتی وزیراعظم عوام کو بیوقوف بنانے کی ...
مودی کے وعدوں کا پٹارہ خالی ہوگیا،بھارتی وزیراعظم عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں: کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی ) کانگریس کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ مودی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،ان کے وعدوں کا پٹارہ خالی ہوگیا ہے۔

خلیجی سیاحوں کا برطانیہ میں قطری ہوٹلوں کا بائیکاٹ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غلام نبی آزاد کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت لوگوں کی 10فیصد توقعات پر بھی نہیں اتر پائی۔ وزیر اعظم گزشتہ ساڑھے 3سال کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے اس لئے اپنے خطاب میں کوئی نیا وعدہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی زوردیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ساڑھے3 برسوں کے دوران ملک میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔