پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کرنے والا بھارت آخر کار پاکستان کے شکنجے میں آ گیا

پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کرنے والا بھارت آخر کار پاکستان کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہر بار پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکاری بھارت آخر کار پاکستان کے شکنجے میں آ گیاہے ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار 2018میں بھارت میں ہونے والے ایشیاکپ کے باعث کافی پریشان نظر آ رہے ہیں اور ایک عہدیدار کا کہناہے کہ اگر پاکستان کو نہ بلایا تو ایشیا کپ بھارت میں نہیں ہو سکے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہناہے کہ ہم ایشیا کپ 2018میں پاکستان کو بلانے کیلئے اپنی حکومت کو درخواست بھیجیں گے کیونکہ اگر پاکستان کے بغیر ایشیاکپ بھارت میں نہیں ہو سکتا ،اگر پاکستان کو نہ بلایا تو ٹورنامنٹ کہیں اور منتقل کر دیا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ ماضی میں بھی انڈر 19ایونٹ میں پاکستان کے تحفظات کے باعث ایونٹ کو بھارت سے باہر ملائشیاءمیں منتقل کر دیا گیاتھا اس لیے اب ہم اپنی حکومت سے کلیئرنس لینے کیلئے دوبارہ درخواست کریں گے ۔

مزید :

کھیل -