بھارت، بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے قافلے پرپتھراو ، 6مشتبہ افراد گرفتار

بھارت، بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے قافلے پرپتھراو ، 6مشتبہ افراد ...
بھارت، بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے قافلے پرپتھراو ، 6مشتبہ افراد گرفتار

  

پٹنہ(آئی این پی ) بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے قافلے پرپتھراؤ کے الزام میں 6مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا گیا۔

مودی کے وعدوں کا پٹارہ خالی ہوگیا،بھارتی وزیراعظم عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں: کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی ضلع کے راج پاکرتھانہ علاقے میں سشیل کمار مودی کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا لیکن بہار کے نائب وزیراعلی اس واقعے میں محفوظ رہے۔ قافلے پر حملہ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی جس میں 9افراد کو نامزد اور100نامعلوم افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا۔تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل کے 6مشتبہ کارکنان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی