ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب، خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کی رائے کی حمایت کر دی

ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب، خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کی رائے کی ...
ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب، خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کی رائے کی حمایت کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کی رائے کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر تمام فیصلے لاہور میں ہی لیے جانے تھے تو پھر ایسے میں پارٹی اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں تھی۔ چوہدری نثار کی اس رائے پر وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی خاموش نہ رہے۔ سعد رفیق کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار جو کہہ رہے ہیں وہ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے آئین میں درج ہے کہ سینئر نائب صدر ہی پارٹی کا صد ر بن سکتا ہے اسی لئے سردار یعقوب کو ن لیگ کا صدر لگایا گیا ہے اس حوالے سے چوہدری نثار کو اعتماد میں لینے یا نہ لینے کا مؤقف با لکل بے بنیاد ہے۔

مزید : قومی