آئی جی پنجاب نے5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

آئی جی پنجاب نے5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
آئی جی پنجاب نے5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان نے5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ ڈی ایس پی آرگنائز ڈ کرائم بہاولنگر سید علی رضا کو ایس ڈی پی او ہارون آباد بہاولنگر کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی او صدر نارووال محمد خلیل ملک کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سیالکوٹ ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سیالکوٹ سیدذوالفقار علی گیلانی کو ایس ڈی پی او صدر نارووال اور تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی محمد افضل کو ڈی ایس پی حیدر کمپنی لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

مزید : لاہور