مسافر وین اور بس میں تصادم، 5افراد جاں بحق،20زخمی

17 اگست 2017 (22:38)

ٹھٹھہ(17اگست،2017)ٹھٹھہ میں گجو کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار وین اور مسافر بس میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ بس اور وین کے درمیان تصادم تیز ی رفتاری کے باعث پیش آیا جب اوور ٹیک کرتے ہوئے وین بس کے عقب میں گھس گئی۔

پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کرنے والا بھارت آخر کار پاکستان کے شکنجے میں آ گیا

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں گجو کے مقام پر کراچی سے بدین جانیوالی مسافر وین اور سجاول جانیوالی مسافر بس میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ جس کے باعث وین میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت انور،علی، گل احمد اور علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں