جنید صفدر نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کر دی

جنید صفدر نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں ...
جنید صفدر نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کے بیٹے اور نوازشریف کے نواسے جنید صفدر کا کہناہے کہ میں دوسروں کے آزادی رائے کو سمجھتا ہوں اور اس کا احترام بھی کرتاہوں ، نجی ویب سائٹ کی جانب سے لکھا جانے والا آرٹیکل صرف صارفین کو ہنسانے کیلئے لکھا گیاہے لیکن یہ ہمارے جیسے ہی لوگ ہیں جنہوں نے وضاحت کرنے کیلئے چھوڑ دیاہے تاہم میں نے ایسا کوئی پیغام نہیں جاری کیا ہے اور یہ سراسرغلط ہے بلکہ سچائی یہ ہے کہ میں اپنی ماسٹر ڈگر مکمل کرنے کیلئے’ یوس ایل‘ یونیورسٹی  میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے ستمبر میں واپس لندن جا رہاہوں ۔

واضح رہے کہ نجی جی ویب سائٹ ’PARHLO‘ کی جانب سے ایک آرٹیکل شائع کیا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ کیپٹن صفدر جلد ہی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں اور انہوں نے اعلان کر دیاہے تاہم جنید صفدر کی جانب سے اس آرٹیکل اور ایسی تمام افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے اور اس آرٹیکل کو محض لوگوں کو ہنسانے کیلئے لکھا جانے والا مواد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ آزادی اظہار رائے کو سمجھتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں تاہم میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کیلئے ستمبر میں لندن جار ہاہوں ۔

نجی ویب سائٹ ’PARHLO‘ کی جانب سے جو آرٹیکل شائع کیا گیا اس میں  ایک پیغام کو جنید صفدر کے نام سے منسوب کیا گیا ،آرٹیکل میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر نے عوام کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ”میں کیپٹن (ر)صفدر اور مریم نواز کا بیٹا اور میاں محمد نوازشریف کا نواسہ ہوں ،حمزہ شہباز کا کزن ہوں ،میں حال ہی میں اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے لندن سے پاکستان واپس آیا ہوں ،اور مجھے یقین ہے کہ میں اس کے قابل ہوں کہ میں اپنی زندگی پاکستان میں بہتری لانے کیلئے سیاست کے نام کر دوں ،میں چاہتا ہوں جو سخت محنت میرے نانا نے اپنے ملک کیلئے کی ہے میں اسے سیاست میں آ کر آگے بڑھاﺅں ۔“

ان کا کہناتھا کہ ”میں جانتاہوں سیاست ایک مشکل شعبہ ہے ،لیکن تاریخ گواہی د ے گی کہ شریف فیملی صرف نام کی ہی شریف نہیں ہے بلکہ ہمارے خلاف کوئی گندگی نہیں ہے ،یہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاناما کیس یہودیوں کی سازش ہے ،مجھ پر اعتبار کیجیے کیونکہ میں 206ممالک گھوم چکا ہوں اور میں نے خود لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھا ہے ۔“

جنید صفدر کا کہناتھا کہ ”الحمدواللہ میرے لیے بہت سارے مواقع موجود ہیں لیکن میں سیاست کا انتخاب کیاہے ،میرے انکل حسین نواز اور حسن نواز نے مجھے پیشکش کی کہ وہ اپنا کاروبار سنبھالے اور اچھے پیسے کمائے لیکن میں نے انہیں منع کر دیا ،کیا آپ جانتے ہیں میں نے ایسا کیوں کیا ؟کیونکہ میں اپنے ملک پاکستان کے لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں اور جو کچھ میرے نانا کے ساتھ ہوا میں اس سے بھی ڈر گیا ہوں ۔“

مزید : قومی /اہم خبریں