بھارت میں سوائن فلوپھیل گیا، 6سو افراد ہلاک

بھارت میں سوائن فلوپھیل گیا، 6سو افراد ہلاک
بھارت میں سوائن فلوپھیل گیا، 6سو افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں سوائن فلو کی بیماری پھیلنے سے6سو افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارت، بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے قافلے پرپتھراو ، 6مشتبہ افراد گرفتار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے تحت رواں سال کے آغاز سے اب تک تقریباً13 ہزار افراد سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 600 افراد کی موت واقع ہوگئی۔سوائن فلو سے سب سے زیادہ اموات گجرات میں ہوئیں جہاں 220 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ گجرات میں سوائن فلو کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزارت صحت کے15 ہزار ملازمین ہنگامی بنیادوں پر اس بیماری کی روک تھام کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب ہندوستانی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایچ ون این ون وائرس کا پھیلا سوائن فلو کی شدت اور اموات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔یہ وائرس ایچ ون این ون 2009 میں امریکہ ، میکسیکو، کینیڈا اور یورپ سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس کی بیماری پھیلانے کی طاقت میں اب تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔