مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات, دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال

مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات, دوطرفہ تعلقات کو مزید ...
مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات, دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی  ملاقات ،  میڈیا، ثقافت اور انفارمیشن کے میدان میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ملکوں کے قومی ورثے، ثقافتی اقدار اور مذہب ایران اور پاکستان کی عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا ، پاکستان ثقافتی تبادلوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پہلے ہی سےموجود ہیں ،پاکستان ان  تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے ، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں مزید توسیع کیلئے ایرانی حکومت کی جانب سے کسی بھی پہلو کا خیرمقدم کرے گا اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت سے متعارف کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی نشریات اور فلم کمیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے جس میں فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں، پروڈیوسروں اور فلم سازوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا تاکہ وہ ایرانی مدد سے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر اور متحرک بنا سکیں۔ وزیر مملکت نے ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے وفد کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا اور وزارت انفارمیشن کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایران کے سفارتخانہ کے ساتھ ایک مؤثر رابطہ اور تعاون کو قائم کرنے کیلئے ثقافتی وفد کے تبادلے میں اضافہ کو یقینی بنائیں۔ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانا جبکہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تعلقات کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔ مہدی ہنر دوست نے وزیر اطلاعات کو اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانہ کے فارسی مرکز کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

مزید :

اسلام آباد -