لاہور، شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ،والٹن میں ڈاکوﺅں نے شہری کو واردات کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر زخمی کر دیا

لاہور، شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ،والٹن میں ڈاکوﺅں نے شہری کو واردات کے ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر ڈاک خانے کے قریب ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کی وادارت کے دوران شہری کو گولیاں مار کر زخمی کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کی کوشش کر رہی ہے  تاہم پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے اور ڈاکو گلیوں کوچوں میں دندناتے ہوئے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ،لاہور کے علاقہ والٹن روڈ پر ڈاک خانے کے قریب ڈکیتی کی وادارت کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے شہری کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ہے جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے گولیوں کی آواز سنی تو دوڑتے ہوئے باہر نکلے لیکن اس دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ،علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ پولیس کو متعدد کالز کی گئیں لیکن پولیس کی نفری واردات کے تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد پہنچی جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور سڑک کو ٹائرز جلا کر بلاک کر دیاہے ۔زخمی ہونے والے شہری کے بارے میں معلوما ت حاصل نہیں ہو سکی ہیں تاہم وہ والٹن کے علاقے پیر کالونی کی گلی نمبر 7کا رہائشی بتایا جارہاہے ۔

مزید : لاہور