ملک کی معاشی بدحالی، کانگو کے وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

ملک کی معاشی بدحالی، کانگو کے وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا
ملک کی معاشی بدحالی، کانگو کے وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برازاویل(ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی افریقہ کے ملک عوامی جمہوریہ کانگو کے وزیر اعظم نے ملک کی معاشی بدحالی کے باعث اپنی کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے حل کے لئے نئی حکومت کا قیام ضروری ہے۔

مسافر وین اور بس میں تصادم، 5افراد جاں بحق،20زخمی

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو کے وزیر اعظم کلیِمنٹ موآمبا نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا بیان جاری کیا ہے جبکہ اس اقدام سے چند روز قبل ہی ملک کے صدر ڈینس ساسو نگوسو نے کہا تھا کہ وہ کانگو میں جاری اقتصادی بد حالی سے نمٹنے کے لیے نئی حکومت کے قیام کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔ جمہوریہ کانگو کی معیشت 2014ءمیں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی کم ہونے کے سبب بری طرح متاثر ہوئی ہے۔جبکہ کانگو حکومت کے ذمہ 363ملین یورو کی رقم قرض ہے جو دیگر ممالک کو ادا کرنا ہے۔

مزید : بین الاقوامی