عید قربان پر چار پشتو فلمیں عام نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

عید قربان پر چار پشتو فلمیں عام نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)خیبرپختون خواہ میں عید الفطر پر ریلز ہونے والی چار پشتو فلموں نے اب تک باکس آفس پرنہ صرف خوب کمائی کی بلکہ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق چارو ں پشتو فلموں زندان ، کشر خان لوفر دے، ضدی ا و بدمعاش اور پیداگیر نے پندرہ جون سے لیکر اب تک پشاور، کراچی اور منگورہ سوات میں ایک کروڑ 22لاکھ کی کمائی کردی۔ذرائع کے مطابق عید الفطر کی چاروں فلموں نے سب سے زیادہ کمائی پشاور شہر میں قائم ارشد سنیما، صابرینہ سنیما اور آئینہ سنیما پر کیں جس سے نہ صرف فلم ڈسٹری بیوٹر نے سکون کا سانس لیا بلکہ بڑی عید کے لئے فلم ساز ظہور عباس ، فلم ساز شیخ اکرم اورفلم ساز ارشد خان نے اپنی نئی پشتو فلموں کا دھوم دھام سے آغاز بھی کردیا باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ہدایت کار حاجی نادر خان نے بڑی عید کے لئے اپنی نئی پشتو فلم ( د گنداگیرو گنداگیر ) کا آغاز کردیا ہے فلم کی عکس بندی بالاکوٹ میں مکمل ہو چکی ہے فلم میں ارباز خان ، عجب گل ،جہانداد خان اور جہانگیر خان ٹائٹل رول پلے کر رہے ہیں جب کہ فلم میں ہیروئن کا کردار مہک نے ادا کیا ہے اسی طرح ہدایت کار ارشد خان نے اپنی نئی پشتو فلم ( رقیبانو لہ درشن) کی عکسبندی بھی ناران میں مکمل کی ہے بڑی کاسٹ اور بڑی بجٹ کی اس فلم میں شاہد خان، وردہ خان ، نئی اداکارہ فیروزہ، زمان بغدادی ، ممتاز یب ،عمران خان خٹک اور آصف خان نے کام کیا ہے فلم کے میوزک ڈائریکٹر ماس خان ہیں جن کے کریڈٹ پر ہٹ فلموں کی ایک لمبی لائن موجود ہیں ہدایت کار شاہد عثمان نے بڑی عید کے لئے عشق خانہ خراب بنانے کا اعلان کیا تھا فلم کی موسیقی بھی مکمل ہوئی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس فلم کو عید دنگل سے نکال دیا گیا اب یہ فلم بڑی عید کے بعد ریلز ہوگی فلمساز ظہور عباس نے ایک بار پھر اپنی نئی ایکشن پشتو فلم ( د بد عملو بد عملہ) کے لئے بطور ہدایت کار ارباز خان کا انتخاب کیا ہے ہدایت کار ارباز خان کی پشتو فلم میں خود ارباز خان، آفرین پری، عجب گل اور جہانگیر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم ساز و ہدایت کار ارشد خان کی پشتو فلم رقیبانو لہ درشن میں ایک بار پھر مرکزی کردار شاہد خان انجام دے رہے ہیں جس طرح پشاور میں چھوٹی عید پر پشتو فلموں نے ہر جانب کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے توقع کی جا رہی ہے کہ بڑی عید پربھی پشتو فلمیں اپنی لاگت پوری کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اس وقت ناران، مانسہرہ اور بالاکوٹ میں پشتو فلموں کی عکس بندی دن رات جاری ہیں جس میں پشتوسنیما کے صف اول کے فنکار کام کر رہے ہیں شوبز تجزیہ نگار عید الاضحی کی تینوں فلموں رقیبانو لہ درشن ، د بد عملو بد عملہ اور د گنداگیرو گنداگیر کو انتہائی اہم اور بڑی فلمیں تصور کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بڑی عید پر اگر چہ ان تینوں پشتو فلموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا تاہم کامیابی تینوں فلموں کا مقدر بنے گی اس وقت اگر ایک جانب ناران، بالاکوٹ میں پشتو فلموں کی عکسبندی جاری ہے ۔ تو دوسری جانب لاہور کے مقامی سٹوڈیوز میں پشتو فلموں کے بیک گراؤنڈ موسیقی کا کام بھی عروج پر ہے البتہ ایک بات جو آج کل سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ دیکھنے کے ملتی ہیں وہ یہ کہ بڑی عید پر ریلز ہونے والی کے ناموں پر سنجیدہ طبقوں نے شدید اغتراضات کئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلموں کے نام پختون ثقافت کے مطابق نہیں دوسر ی جانب اپنی زیر تکمیل پشتو فلم رقیبانو لہ درشن کے بارے میں ہدایت کار ارشد خان نے دعوی ٰ کیا ہے کہ ان کی فلم اوریجنل موضوع پر مبنی پشتو فلم ہے۔
جس میں فلم بینوں کے لئے ایک زبردست اور ٹھوس پیغام موجود ہیں ۔بڑی عید پر پشاور میں ایک بار پھر شاہد خان ، ارباز خان اور عجب گل کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا بڑی عید پر کون ہوگا پشاور کا ڈان ؟ اس کا فیصلہ بڑی عید پر ہی ہوگا بڑی عید پر اداکارہ مہک کی دو، آفرین کی ایک فلم ریلز ہو رہی ہے ساتھ ساتھ ہم اپنے قارئین کو یہ بریکنگ نیوز بھی دے رہے ہیں کہ پاکستانی سنیما کے مقبول کوریو گرافر نگاہ حسین طویل گیپ کے بعد ایک بارپھر پشتو فلموں کی طرف آگئے ہیں اور بڑی عید پر ریلز ہونے والی تمام فلموں میں انھوں نے بطور ڈانس ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔

مزید :

کلچر -