اداکارہ ماہ نور کو 10تھیٹرز سے عید کے ڈراموں کی آفر

اداکارہ ماہ نور کو 10تھیٹرز سے عید کے ڈراموں کی آفر

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور کو لاہور سمیت پنجاب کے10تھیٹرز سے عید کے ڈراموں کیلئے آفرز آگئیں جبکہ حتمی فیصلہ جمعہ کے بعد کریں گی۔ذرائع کے مطابق ماہ نور کو لاہور کے تین تھیٹرز کے علاوہ گوجرنوالہ ‘فیصل آباد اور ملتان سمیت صوبے کے د س مختلف تھیٹرز سے عید کے ڈراموں میں کام کر نے کیلئے پر وڈیوسرز کی جانب سے رابطہ کیا جا رہا ہے مگر فلم سٹار ماہ نور اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ جمعہ کے روز کے بعد ہی کر یں گے تاہم ماہ نور نے عید کے ڈرامے کیلئے اپنے خصوصی ائٹم سانگ کی ریہر سیل شر وع کردی ہے۔

مزید :

کلچر -