پاکستانی معاشرے کو اصلاح کی ضرورت ہے،راشد محمود

پاکستانی معاشرے کو اصلاح کی ضرورت ہے،راشد محمود

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارراشد محمودنے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے پاکستانی معاشرے کو اصلاح کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی۔ راشد محمودنے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا معیار دنیا کے تمام ممالک سے بہتر ہے اور آج بھی پنجابی اور اردو ٹی وی ڈرامے شائقین بے حد پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی ڈراموں کے ذریعے جتنے زیادہ مسائل اجاگر کریں گے اتنا زیادہ معاشرے کیلئے بہتر ہو گا۔

مزید : کلچر