معروف اداکارہ میگھا کاشوبز میں واپسی کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر) فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج میگھا نے شوبزمیں واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا‘سٹیج اور ٹی وی ڈراموں کیساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر یں گی۔ میگھا کچھ عرصہ سے فیملی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے الگ ہیں مگر میگھا نے اب باقاعدہ طور پر شوبز میں واپسی کا اعلان سماجی رابطوں کے ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیج کے ذریعے کر دیا ہے اور اب وہ فلموں کیساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج میں کام کر یں گی جبکہ ان کے پاس پہلے ہی تینوں شعبوں میں کام کر نے کی کئی آفرز موجود ہیں۔