وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ڈاکٹر طارق شریف

وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ڈاکٹر طارق شریف

  

لاہور( فلم رپورٹر )پاکستان کی توقیر نہ کرنے والا خود اپنی تکریم کھودے گا،وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والوں کے جذبات کونئی نسل تک پہچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہر چڑھتے سورج کے ساتھ ہماری قوم و ملت کے وقار میں اضافہ ہورہا ہے،ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالز ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والے گوشہ گیان کی 16نشست میں کیا۔انھوں نے ’’پاکستان ایک روحانی ریاست‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اس ترقی کے لئے ہمیں دنیا داری کے ساتھ ساتھ روح داری پر بھی غور وخوص کرنا ہوگا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم نے گوشہ گیان کا قیام خیر کی نیت سے کیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،انھوں نے کہا جو آزادی اور وقار آپ کا اپنے ملک میں ہے وہ کہیں دنیا بھرمیں نہیں، اس لئے ہمیں اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹرحسن عسکری،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن آفتاب احمد انصاری،نیازحسین لکھویرا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -