فلم انڈسٹری کے حالات سے گلوکاربھی متاثر ہوئے ،مون پرویز

فلم انڈسٹری کے حالات سے گلوکاربھی متاثر ہوئے ،مون پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ انسان کی پہچان اس کا کام ہوتا ہے ‘باتیں تو سب کرتے ہیں لیکن عمل کوئی کوئی کرتا ہے۔مون پرویزنے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری کے حالات بہتر نہیں ہوں گے اس کے اثرات میوزک انڈسٹری پر بھی پڑتے رہیں گے پاکستان کے گلوکاروں کو نہ صرف ہمسایہ ملک بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بے حدپسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کے حالات سے گلوکاربھی متاثر ہوئے ہیں‘ پوری قوم کی دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

مزید :

کلچر -